مشرقی

Base Article
Translation Language
Translator Name

والمارٹ کی کیشیر گھورتی ہے، میرے للائسنس کو، میرے چہرے کو
پھر سے لائسنس کو، اسے یقین نہیں آتا کہ یہ میں ہی ہوں
تصویر میں، آنکھیں کھنچیں ہویں ہیں کیونکہ ہنستے ہويے
میں نے کچھ زیادہ دانت دکھايے تھے، تم لگتی ہو
،گوری اصل زندگی میں، اس نے کہا اور پھر میری تصویر کو
کئ مرتبہ، مختلف زاويوں سے، وقفوں سے
روشنی میں غور سے دیکھا۔ مشرقی، وہ کہتی ہے تصدیق کرتے ہويے
،اپنے لمبے ناخنوں سے۔ وہ مجھے نام دیتی ہے۔
،کچھ اس طرح جس طرح ہم خوفناک اشیاء کو نام دیتے ہیں
،جیسے اس نے مجھے کسی فہرست میں سے ڈھونڈھا ہو
پوشیدہ مگر عیاں جگہ سے۔ میرا پہلا رد عمل یہ ہوتا ہے کہ میں اس سے معافی مانگوں
کوئی وضاحت پیش کروں، الزام دوں اپنی ماں
،یا باپ کو، اسے بتاؤں غالب اور مغلوب
خصلتوں کے بارے میں، میرے بھائی کے کھردرے بال، میری بہن کی آنکھیں
میرا گول چہرہ، ہم تبدیل نہی کرسکتے جو ہمیں وراثت میں ملا ہے–
،پارٹی میں ایک مدہوش شخص نے مناسب سمجھا
 اپنی پلکیں گھما کرچینی ٹیکسی ڈرائیور کا مذاق اڑانا
ایک سابقہ محبوب جو ہنس پڑا میری سائیکل کی خواہش پر
اور پوچھنے لگا کیا اب تم ڈلیوریز کرو گی؟ میرے جاپانی
افسر کے ماتھے پر بل آ گئے جب میں نے ہمدردی کا اظہار کیا. یہ قوت
کہ ہماری جلد میں مشرق اور مغرب دونوں کا امتزاج ہے معنی نہیں رکھتی
،ان کے لئے اوراس عورت کے لئے جو پھر دہراتی ہے مشرقی
اپنی بات کو وزن دینے کے لیے جب کہ میں نے کہا میں آدھی کورین ہوں
جیسے میں بے خبر ہوں کہ سورج کس سمت سے نکلتا ہے
یا میرا رخ کس سمت میں ہے، گویا اسے یقین ہے
میرے چیک لینے کے بعد، میں باہرپارکنگ لاٹ میں جاکر
کھول دوں گی اپنا ڈریگن اور اڑ جاؤنگی جاؤں گی، طرف مشرق

Translator Bio
Title Transliteration
Eastern